چنئی، 17 نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) چنئی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ آج مبینہ طور پر ہیک کر دی گئی اور اس پر کشمیر کو آزاد کرنے کا مطالبہ کرنے والا نعرہ لکھ دیا گیا۔ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستانی فوج کے خلاف بھی کمنٹس بھی لکھے گئے ۔ ہیکروں کے گروپ نے اپنی شناخت ’’ٹیم پاک سائبراسکولس ‘‘ کے طور پر بتائی جس سے یہ اخذ کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں متحرک سائبر ہیکرس کی ٹیم کی حرکت ہے ، انہوں نے ویب سائٹ www.chennaicustoms.gov.in . کو نشانہ بنایا تھا ۔ سائبر پولیس نے بتایا کہ ہیکنگ کے بارے میں جلد ہی پتہ لگ گیا اور ویب سائٹ کوفوراََ ہی درست کرلیا گیا ۔ ہیکروں نے اپنے مختصر پیغام میں لکھا ’’ ایس ایچ 11ٹیم پاک سائبر اسکولس کی طرف سے ویب سائٹ کو ہیک کردیا گیا ہے ‘‘ چند سال پہلے بھی چنئی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ کو ہیکروں کے ایک اور گروپ نے ہیک کر دیا تھا۔پولیس نے کہا کہ اسے اس بارے میں کسی طرح کی شکایت نہیں ملی ہے۔